حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے، حجت الاسلام والمسلمین محمد ہادی رحیمی کو آئندہ 3 سال کیلئے حوزه علمیه صوبۂ تہران کے سربراہ مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حجت الاسلام رحیمی کا نام حوزه علمیه تہران کے سربراہ کیلئے انتخاب کیا گیا تھا تاہم ایرانی دینی مدارس کی اعلیٰ کونسل نے آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں ایک اجلاس کے دوران، متفقہ طور پر ان کو آئندہ 3 سال کیلئے حوزه علمیه صوبۂ تہران کے سربراہ منتخب کردیا ہے۔